مزاحیہ اداکار زید علی کی بیوی کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 870)      No Comments


ٹورنٹو (یو این پی ) پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا سٹار زید علی نے اپنی اہلیہ کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے جسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین مزاحیہ اداکار زید علی نے کچھ عرصے قبل اپنی شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کردیا تھا ۔پہلے تو ان کے مداح سمجھے کہ وہ مذاق کر رہے ہیں تاہم زید علی نے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی شادی کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کرنی شروع کردی اور بالآخر انہوں نے 20 اگست کو اپنے نکاح کی خبر کا اعلان کیا جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نےانہیں مبارکباد دی جب کہ بہت سی لڑکیوں کے دل ٹوٹ گئے ۔ تاہم زید علی کی شادی کی خبر کے ساتھ لوگوں کو زید علی کی بیوی کو دیکھنے کا بے حد اشتیاق تھا ، گزشتہ روز لوگوں کے بےحد اصرار پر زید علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے مسٹر اینڈ مسز زید علی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题