چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی کرکٹرز کی مانگ میں اضافہ

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments


کیپ ٹاؤن(یو این پی)کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی ڈرافٹنگ ہوئی جس میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان کو ڈربن قلندرز نے خرید لیا۔ پی سی بی کے زیر عتاب عمر اکمل کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ مڈل آرڈر بلے باز کو بینونی زلمی نے ایک لاکھ ڈالر میں خریدا۔ جنید خان گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کی فرنچائز نیلسن منڈیلا سٹارز کی جانب سے ان ایکشن ہونگے۔بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے سپنر عماد وسیم سٹیلن بوش کا حصہ بن گئے۔ ڈرافٹ میں مصباح الحق سمیت 25 پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کی ٹی ٹونٹی لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز نومبر میں ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes