پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

فیصل آباد(یو این پی )عید الاضحی کے موقع پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور عید کے ایام میں انکی ڈیوٹیوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رافیعہ حیدر نے آپریشنز ونگ کے تمام ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو عید کے تمام دنوں میں معمول شفٹوں کے علاوہ رات 10بجے تک کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ٹیمیں ڈبل شفٹ میں کام کریں گی جبکہ پہلی ٹیم سہ پہر 5بجے تک اوردوسری ٹیم رات 10بجے تک کام کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ عید کے دنوں میں آلائشو ں سے کوکنگ آئل بنانے کے عمل اور عید کے دنوں میں پارکس و تفریحی مقامات میں اشیاء خودونوش کے معیار پر بھی خاص نظر رکھی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے امین پور بنگلہ میں واقع مائی آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکرزکولوزکلر استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی،مکھیوں کی موجودگی،ٹوٹے ہوئے اوربدبودار فریزرز اورنیلے ڈرموں کا استعمال کرنے کی وجہ سے سربمہر کردیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جناح ٹاؤن کی ٹیم نے اڈہ کنجوانی میں رانا شاہین سویٹس اینڈ بیکرز،البرہان سویٹس اینڈ بیکرز،لاہوری سویٹس اینڈ بیکرز،تحصیل سمندری کی ٹیم نے سلونی جھال پرواقع الرحمان سویٹس اینڈ بیکرز،نرالاسویٹس، اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے امین پور بنگلہ میں الشفیع سویٹس،شہناز سویٹس اینڈ بیکرز،النور سویٹس اینڈ بیکرز جبکہ مدینہ ٹاؤن کی ٹیم نے عبداللہ پور میں کامران سویٹس اینڈبیکرز،اشرف سویٹس اینڈ بیکرز،نیو لاہور سویٹس اینڈ بیکرز،رانا سویٹس اینڈ بیکرزکوناقص صفائی،گندے فرش،زمین پر اشیاء خوردنی سٹور کرنے اورفوڈ آئٹمز پر لیبلنگ نہ ہونیکی وجہ سے جرمانہ کردیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme