کلثوم نواز کی سرجری کامیاب، آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو منتقل

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments


لندن (یو این پی) بیگم کلثوم نواز کی لندن کے ہسپتال میں کامیاب سرجری، آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 سے مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی لندن کے ہسپتال میں سرجری کی گئی ہے۔ بیگم کلثون نواز گلے کے کینسر کے عارضے کے باعث گزشتہ کئی روز سے لندن مین زیرعلاج ہیں۔ نواز شریف گزشتہ صبح ہی ان کی تیمارداری کیلئے لندن پہنچے تھے۔ نواز شریف کے ہسپتال پہنچتے ہی کلثوم نواز کی سرجری شروع کر دی گئی تھی۔ مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog