لاہورایئرپورٹ 6 اور 7 ستمبر کو صبح 11 سے 12 بجے تک بند رہے گا

Published on September 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کی پریڈ کے بعد جنگی جہاز علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے جس کے لیے مرکزی رن وے پر جال لگا دئیے گئے ہیں۔نجی ٹی ینل کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حفاظتی جال لگانے کا مقصد 6 ستمبر کو جنگی جہازوں کی لینڈنگ کنٹرول کرنا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ 6 اور 7 ستمبر کو صبح 11 سے 12 بجے تک بند رکھا جائے گا اور رن وے کی سائیڈ پر حفاظتی جال 8 ستمبر کو اْتار لئے جائیں گے۔ایئرفورس کے پائلٹ تقریب کے دوران جہازوں کے کرتب دکھائیں گے اور دونوں روز نمائش کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹس بحال کر دی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes