لاہور؛عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی قربانی کا عمل جاری

Published on September 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments


لاہور (یو این پی) عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی فرزندانِ توحید بڑی تعداد میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اپنے مویشی قربان کررہے ہیں‘ شہر قائد میں آلائشیں اٹھانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جو لوگ جانور خرید چکے ہیں وہ قربانی کی سنت انجام دے رہے ہیں اور جو لوگ ابھی تک جانور نہیں خرید پائے وہ مویشی منڈیوں میں موجود ہیں۔عید کے دوسرے دن مویشی منڈیوں میں جانوروں کے ریٹ مناسب حد تک گر چکے ہیں اور وہ لوگ جو بے تحاشہ مہنگائی کے سبب قربانی کا جانور خرید نے میں دشواری محسوس کررہے تھے‘ وہ با آسانی جانور خرید نے میں کامیاب ہورہے ہیں۔آج بھی سنتِ ابراہیمی پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گااور مسلمان اپنے رب کے حضور قربانی پیش کریں گے۔دوسری جانب عید کے دوسرے دن خواتین نے کچن سنبھال لیے اور عزیز و اقارب کی دعوتوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جو کہ آج تک جاری رہے گا۔ بچوں نے بھی عید کا تہوار جوش و خروش سے منانے کا تہیہ کررکھا ہے۔کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آلائشیں اٹھانے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ بالخصوص شہر قائد میں عید سے دو روز قبل ہونے والی طوفانی بارش کے جمع شدہ پانی کے سبب صورتحالِ انتہائی تشویش ناک ہے۔بہت سے علاقے ایسے ہیں جن سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی نہیں ہوسکی ہے اور اس پانی میں خون اور آلائشیں شامل ہوکر شہر میں شدید تعفن کا سبب بن رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فی الفور شہر کی صفائی نہیں کی گئی تو مختلف اقسام کے جلدی اور وبائی امراض پھیل سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme