لوڈشیڈنگ کا رواں سال ہی خاتمہ کر دینگے، عابد شیر علی کا بڑا دعویٰ

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور: (یو این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بجلی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ تک پہنچی جبکہ طلب  1779 میگا واٹ تھی۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی۔عابد شیر علی نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں بجلی کا بیڑہ غرق تھا، خورشید شاہ کے بیان پر ہنسی آ رہی ہے کہ انکے دور میں بجلی وافر اور سستی تھی، خورشید شاہ کا سستی بجلی کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes