پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا، چینی وزیر خارجہ

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


بیجنگ (یو این پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے مابین پہلا اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔ جمعہ کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سال کے اختتام سے قبل پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی چین میں پہلی میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تین ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں سٹریٹجک کمیونیکیشن، سیکورٹی ڈائیلاگ اور عملی تعاون شامل ہیں اور اس بنیاد پر ہم آسان تر امور سے آغاز کرتے ہوئے سہ فریقی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون کے لئے نئے پلیٹ فارم کی تشکیل کے مقصد کے ساتھ کام کریں گے۔ وانگ ژی نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ افغانستان میں امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مثالی ہیں اور پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کے لئے چین کی حمایت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔ افغان مسئلہ کا حل فوجی ممکن نہیں بلکہ اس مسئلے کو بنیادی طور پر سیاسی انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes