کوئٹہ سے جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے نائب امیر اغوا

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل مولانا علی محمد ابو تراب کو مسلح افراد نے ایئرپورٹ سے ان کے بیٹے عبدالحمید، سیکریٹری عبدالستار اور محافظ سمیت اغوا کر لیا۔ مولانا علی محمد ابو تراب کو مسلح افراد نے ایئرپورٹ سے ان کے بیٹے عبدالحمید، سیکریٹری عبدالستار اور محافظ سمیت اغوا کیا اور ان کی گاڑی چھوڑ گئے تاہم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر مرکزی اور صوبائی رہنماؤں جمعیت علمائے اسلام نظریاتی، مرکزی انجمن تاجران اور دیگر نے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پروفیسر ساجد میر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انھیں فوری طور پر بازیاب نہیں کرایا گیا تو ملک گیر سطح پر سخت احتجاج کریں گے، انجمن تاجران نے بھی شٹر ڈاؤن سمیت ہر قسم کے احتجاج کی دھمکی دی ہے، پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مولانا ابو تراب جماعت کا سرمایہ ہیں وہ ایک امن پسند اور محب وطن رہنما ہیں۔ ان کا دن دیہاڑے کوئٹہ کے حساس علاقے سے اغوا سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم حکومت بلوچستان اور فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا ابوتراب اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ، جمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی، حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی، قاری مہراﷲ، حاجی حبیب ﷲ و دیگر نے علی محمد ابوتراب کے اغوا کی مذمت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy