کراچی:بدقسمست خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، سمندر 1 ہی خاندان کے 12 افراد کو نگل گیا

Published on September 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments


کراچی(یو این پی)کراچی میں ہاکس بے پر سمندر کی بے رحم موجوں نے نہانے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے لی، گیارہ لاشیں نکال لی گئیں، مرنے والوں میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں، ناظم آباد کا بدقسمت خاندان پکنک منانے گیا تھا۔ پکنک کی خوشی موت میں بدل گئی۔ کراچی میں ہاکس بے پر سمندر کی بپھری بے رحم موجوں نے بارہ زندگیاں نگل لیں۔ ناظم آباد کا بدقسمست خاندان پکنک منانے ہاکس بے گیا۔ نہاتے ہوئے سمندر کی بپھری لہریں تمام بارہ افراد کو بہا لے گئیں اور آناً فاناً تمام افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ایدھی اور ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر ساحل پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں نے گیارہ لاشیں نکال لیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کو چار بار گہرے پانی میں جانے سے منع کیا تھا جس پر وہ بس میں جا کر بیٹھ گئے۔ پولیس اہلکاروں کے ادھر ادھر ہوتے ہی یہ افراد دوبارہ پانی میں چلے گئے۔دوسری جانب، وزیر اعلیٰ سندھ نے افسوسناک سانحے کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکریٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes