ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ کی اداکارہ پراچی ڈیسائی نے زندگی کی 29 بہاریں دیکھ لیں۔ اداکارہ پراچی کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت جلد محنت سے فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔ پراچی نے فنی کیریئر کا آغاز ہندوستانی ٹی وی ڈراموں سے کیا جبکہ پراچی نے فلم “راک آن” سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ انہوں نے فلم “ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی” میں عمران ہاشمی کیساتھ کام کیا بعد ازاں پراچی نے فلم بول بچن اور اظہر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پراچی فلم “ایک تھا ویلن” کے ایک گیت میں آئٹم گرل کے طور پر بھی سامنے آئیں۔