ٹھٹھہ ،گھارو کے قریب خفیہ اطلاح پر کنٹینر پر چھاپہ، ایک کروڑ کا گھٹکے کا سامان برآمد، ڈرائیور گرفتار

Published on September 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)گھارو کے قریب خفیہ اطلاح پر کنٹینر پر چھاپہ، ایک کروڑ کا گھٹکے کا سامان برآمد، ڈرائیور گرفتار،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں ایک درجن ساے بھی زاےْد گھٹکا بنانے والی فیکٹریاں قاےْم ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر دس لاکھ سے بھی زاےْد گھٹکے کی پُڑیاں تیار کرکے روزانہ کی اجرت پر بے روزگار لڑکوں کے ہاتھوں بازاروں میں فروخت کی جانے لگنے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ کی جانب سے ٹھٹھہ ضلع میں سماجی براےْوں کے خاتمے اور کراےْم کو کنٹرول کرنے کے لیے بنائ گئ خصوصی ٹیم کا گذشتہ روز خفیہ اطلاح ملنے پر گھارو کے قریب کنٹینر پر چھاپہ مار کر گھٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک کروڑ کا سامان برآمد ، کنٹینرکے ڈراےْور کو گرفتار کرلیا گیا،یاد رہے کے ایس ایس پی ٹھٹھہ حاجی حسیب افضل بیگ نے ٹھٹھہ ضلع کی چارج لینے کے بعد منشیات فروشوں کو 24 گھنٹے کا الٹیمیٹم دیتے ہوےْ کہا تھا کے اپنا منشایت کا کاروبار بند کیا جایگا، 24 گھنٹوں کے بعد ایس ایس ٹھٹھہ کی بنائ گئ خصوصی ٹیم نے اپنا کام دکھاتے ہوےْ ایک کروڑ کے گھٹکے کا سامان پکر کر ایس ایس پی ٹھٹھہ کو یے یقین دلایا ہے ہے پوری ٹیم ان کے احکامات کی پابند ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبہ تانیہ خاصخیلی کے قتل کے خلاف پبلک پارک مکلی سے پریس کلب مکلی تک زبردست احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)جھانگارہ سے تعلق رکھنے والی سندھ کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ تانیہ خاصخیلی کے قتل کے خلاف پبلک پارک مکلی سے پریس کلب مکلی تک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سمیت خاصخیلی تحاد ضلع ٹھٹھہ کے سینکڑوں افراد جس میں ضلعی صدر اقبال خاصخیلی، غنی خاصخیلی، مراد خاصخیلی، ملاح اتحاد کے چئیرمیں ڈاڈا آدم گندرو، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کے انفارمیشن سیکریٹری شاھ نواز بروھی، انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل پاکستان ضلع ٹھٹھہ کے صدر گل حسن جاکھرو، تنویر احمد خاصخیلی اور ٹھٹھہ کے سیاسی، سماجی، سول سوسائیٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شریک لوگوں کے ہاتھوں میں پلے بینر، احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کے تانیہ خاصخیلی کے اصل قاتل کو جلد گرفتار کر کے سر عام پھانسی دی جائے، بصورت دیگر سندھ بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے سیکڑوں جیالے نوکریاں نہ ملنے پر پریس کلب مکلی پہنچ گئے
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) پیپلز پارٹی کے سیکڑوں جیالے نوکریاں نہ ملنے پر پریس کلب مکلی پہنچ گئے ،ضلعی قیادت بالکل نظر انداز کر رہی ہے جیالوں کا صحافیوں سے موقف تفصیلات کے مطابق یو سی کلری اور ڈومانی سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے جیالوں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب مکلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر علی اکبر خاصخیلی۔دوست علی شورو۔ولی محمد۔معشوق. مکلی پریس کلب پر نوکریان نہ ملنے کے خلاف مظاہرہ اور بھک ہڑتال کی تھی اور خود سوزی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا مگر ضلعی قیادت نے پیپلز پارٹی کے چند ورکرز بھیج کر ہمیں جھوٹا دلاسہ دلایا کہ ہم ہفتے میں چند بوجوانوں کو نوکریاں دینگے مگر یہ وعدہ وفا نہ ہوا جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا ہمارے اباؤ اجدار نے پی پی کے لئے قربانیاں دیں مگر ہمیں نظر انداز کیا گیا انہوں نے اصف علی ذرداری اور بلاول بھٹو ذرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی کارکناں کی بے چینی ختم کرائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد بخش مری اغواء،سی وسماجی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)مکلی سے ٹھٹھہ آتے قومپرست رہنماہ اور کوہستان عوامی اتحاد کے چےْرمین محمد بخش مری سیشن کورٹ مکلی کے آگے اغوا، محمد بخش مری رکشہ میں سوار ہوکر ٹھٹھہ جارہے تھے کے پیچھے آتی ہوئ کار میں سوار لوگوں نے رکشہ رکواکر انہیں اغوا کرکے نامعلوم جگہ لے گےْ، ٹھٹھہ کی سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog