اب ہوائی جہاز میں ڈبل بیڈ پر سوتے ہوئے سفر کیجئے

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments


دوحہ، قطر: (یو این پی)قطر ایئرویز نے اپنی بزنس کلاس میں آرام دہ ڈبل بیڈ کا اضافہ کرکے دنیا کی پہلی ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس میں درمیانی دو سیٹیں مکمل بستر میں تبدیل ہوجاتی ہیں اور اطراف میں پارٹیشن اسے پرائیوٹ کمرہ بنادیتا ہے جبکہ دو ٹی وی اسکرین بھی لگائے گئے ہیں۔اگر چار مسافر ایک ساتھ سفر کررہے ہیں تو بھی وہ اپنی نشستوں کو بیڈ کی صورت دے سکتے ہیں اور اسے ایک نجی اور ذاتی علاقہ بناسکتے ہیں۔ اس طرح اہلِ خانہ اور دوست آرام سے پرائیویٹ جگہ بناسکتے ہیں۔ قطر ایئرویز نے اسے ’کیوسویٹس‘ کا نام دیا ہے۔ ایئرلائن کے یورپی سینئر نائب صدر جوناتھن ہارڈنگ نے کیوسویٹس کو بزنس کلاس کی بھی فرسٹ کلاس پروڈکٹ قرار دیا ہے۔(یو این پی)کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ آسمان پر بھی ڈبل بیڈ فراہم کررہے ہیں جو ایک نئی اور انقلابی سروس ہے۔ اس میں سفر کرنے والے افراد ایک بالکل نیا اور خوشگوار تجربہ حاصل کرسکیں گے۔فی الحال کیوسوئٹس کو لندن کی پروازوں کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور اگلے مرحلے میں نیویارک سے پیرس کی پروازوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes