سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستان کیساتھ کرکٹ بحالی کی حمایت کر دی

Published on September 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


مانچسٹر(یو این پی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی فرخ انجینئر نے پاک بھارت کرکٹ کی دوبارہ بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کھیل دوبارہ شروع ہونا بہت ضروری ہے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں فرخ انجینئر نے کہا کہ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سرحدی تنازعات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی بحالی کا ابھی سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا حامی ہوں کیونکہ ہم سب ایک جیسے لوگ ہی ہیں۔خیال رہے کہ فرخ انجینئر کا شمار بھارت کے ممتاز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹیسٹ میچ کھیلے اور اکتیس اعشاریہ صفر آٹھ کی اوسط سے 2611 رنز بنائے۔ فرخ انجینئر پانچ ون ڈے میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes