محرم الحرام ،سندھ میں65 ہزار129 پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے، آئی جی سندھ

Published on September 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments


کراچی(یوا ین پی) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر65ہزار129پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری کئے جانے والے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 9 ہزار 912، حیدر آباد میں12ہزار947، میرپورخاص میں4 ہزار211،شہیدبینظیرآباد میں9ہزار 145، سکھر میں 12 ہزار250 جبکہ لاڑکانہ میں16ہزار 664 پولیس افسران اور جوان محرم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔یو این پی کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محرم الحرام کنٹی جینسی و ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ محرم کے دوران منعقدہ مجالس کے مقامات، تمام جلوسوں سمیت مرکزی گذر گاہوں ، اجتماع گاہوں بشمول نشتر پارک اور دیگر تمام امام بارگاہوں اور مساجد پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو نہ صرف بذات خود چیک کیا جائے بلکہ سیکیورٹی فرائض سے متعلق بریفنگ کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے ، آئی جی سندھ کو محرم کے دوران پولیس ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی سمیت سندھ کی دیگر پولیس رینج میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر65 ہزار 129 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔جن میں7 ہزار 939 ریزرو اہلکاروں کے علاوہ2 ہزار 942 گاڑیوں اور قائم کی گئی9 ہزار444 پکٹس کے افسران اور جوانوں کیساتھ ساتھ موبائل ڈپلائمنٹ کے6 ہزار 834 اور موٹر سائیکلز کے2 ہزار 914 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ امام بارگاہوں مساجد مجالس کے مقامات جلوسوں کے روٹس سمیت محرم کی دیگر مرکزی اجتماع گاہوں کے اطراف میں مجموعی طور پر ایک ہزار 506 موبائلوں اور ایک ہزار 436 موٹر سائیکلز پر سوار افسران اور جوانوں کو صوبائی سطح پر متعلقہ حدود میں پٹرولنگ ذمے داریوں پر مامور کیا گیا ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں9 ہزار912 ، حیدرآباد میں12 ہزار947 ، میرپورخاص میں4 ہزار211 ، شہید بینظیرآباد میں9 ہزار 145 ، سکھر میں12 ہزار250 جبکہ لاڑکانہ میں16 ہزار664 پولیس افسران اور جوان محرم سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔جن میں ریزرو فورس کے بالترتیب ایک ہزار350 ، 811 ، 2 ہزار 760 اور ایک ہزار777 کے علاوہ پولیس موبائلز پر سوار پیٹرولنگ فرائض کے بالترتیب 2 ہزار584 ، ایک ہزار 682 ، 235 ، ایک ہزار 20 ، 512 اور 801 افسران اور جوان بھی شامل ہیں جبکہ اسی طرح موٹرسائیکلز گشت پر 986 ، 700 ، 142 ، 418 ، 296 اور 372 پولیس اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے دوران کراچی میں مختلف مقامات پر 578 پکٹس ، حیدرآباد میں 2 ہزار657 ، میرپورخاص کے357 ، شہید بینظیر آباد کے ایک ہزار852 ، سکھر میں ایک ہزار 619جبکہ لاڑکانہ میں2 ہزار381 پکٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر14 ہزار 563 مجالس ہوں گی جبکہ برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی تعداد4 ہزار281 اور تعزیہ جلوسوں کی تعداد ایک ہزار552 رہے گی ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں منعقدہ مجالس کی تعداد ،6 ہزار 458 ، ماتمی جلوسوں کی655 اور تعزیہ جلوسوں کی 414 ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy