شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے عبدالحمید خان ایڈووکیٹ 

Published on September 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماعبدالحمید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ17ستمبر کو حلقہ 120کے ضمنی الیکشن میں مخالفین کو ایک بار پھر شکست سے دوچار ہونا پڑا۔عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بیگم کلثوم نواز کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی۔ مریم نواز کی قیادت میں چلنے والی انتخابی مہم نے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا کردیا۔ شریف خاندان نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر،آصف رشید چوہدری،اللہ دتہ اے ڈی۔عباس جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عبدالحمید خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ہر شعبے میں تبدیلی کے عمل کا آغازہو چکا ہے جسے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن محض وعدوں پر نہیں بلکہ عملی جد وجہد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题