آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

اندور(یو این پی) انڈین ٹیم نے اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز کو 3 صفر سے اپنے نام کر لیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈین ٹیم کو جیت کیلئے 294 رنز کا ہدف دیا جو اس نے سینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں صرف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی جانب سے اے ایم رہانے 70، روہت شرما 71 اور ہاردک پانڈیا 78 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے 2 جبکہ کلٹر نائل، کے ڈبلیو رچرڈسن اور اے سی آگر نے ایک ایک کھلائی کو آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy