گھریلو ناچاقی پر شوہر اور سسرالیوں کا خاتون کو زہر دیکر قتل کرنے کا شبہ

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments


پولیس نے خاتون کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیکر کارروائی کرنے سے انکار کردیا
رحیم یارخان(یوا ین پی) گھریلو ناچاقی پر شوہر اور سسرالیوں کا خاتون کو زہر دیکر قتل کرنے کا شبہ، پولیس نے خاتون کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیکر کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ مقتولہ کے والد کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق چک 246 پی کے رہائشی جمعہ رام نے احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی 19 سالہ بیٹی صغراں مائی کی شادی تین سال قبل چک 81 پی کے رہائشی رمیش کے ساتھ انجام پائی تھی گھریلو ناچاقی کے باعث رمیش اپنے والد بھورو جی اوربھائی چندو جی کے ہمراہ صغراں مائی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ مورخہ 12 ستمبر 2017 کو صغراں مائی نے اس کے پاس آنا تھا کہ 14 ستمبر کو صبح 4 بجے اسے ٹیلیفون کال موصول ہوئی کہ صغراں مائی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ہے۔ جمعہ رام نے شبہ ظاہر کیا کہ رمیش، بھورو جی اور چندو و دیگر نے اس کی بیٹی کو زبردستی زہر دیکر قتل کیا ہے۔ جس پر اس نے پولیس تھانہ کوٹ سمابہ کو ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی شکایت کی تو پولیس نے وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دیکر اس کے ان پڑھ ہونے کا فائدہ اٹھا کر سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوادیئے اور کارروائی سے انکار کردیا۔ متاثرہ جمعہ رام نے آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes