خورشید شاہ کی تبدیلی، عمران خان اپوزیشن لیڈر کے امیدوار ہوں گے: ذرائع

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موجودہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ختم ہونے سے پہلے تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے پوری طرح سرگرم ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملالیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ابھی تک اپوزیشن لیڈر کیلئے نام فائنل نہیں کیا اور فی الحال پی ٹی آئی کی ساری توجہ صرف عددی برتری حاصل کرنے پر ہے۔ اگر منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا تو اپوزیشن لیڈر کے امیدوار شاہ محمود قریشی کی بجائے چیئرمین تحریک انساف عمران خان خود ہی ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 ستمبر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر غور ہوا تھا جس کے دوران شاہ محمود قریشی کا نام لیا گیا تو پی ٹی آئی کے کئی ارکان نے ان کی مخالفت کردی جس کے بعد عمران خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog