کوئٹہ میں خشک سردی آتے ہی گلے اور سینہ کے امراض بڑھ گئے

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 680)      No Comments


سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زکام، کھانسی، بخار اور الرجی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
کوئٹہ (یوا ین پی)کوئٹہ میں خشک سردی آتے ہی گلے اور سینہ کے امراض بھی بڑھ گئے ۔کوئٹہ میں15 ستمبر کے بعد موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، دن گرم اور رات ٹھنڈی ہوجاتی ہیں، شہر میں دن کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری اور رات کو کم سے کم 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زکام، کھانسی، بخار اور الرجی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر بچے اور بوڑھے ان امراض کا شکار ہوکر اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ماہر امراض سینہ، گلہ سول اسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر لطیف کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظرموسمی امراض سے بچنے کیلئے شہریوں کو بھرپور احتیاط کی ضرورت ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کو صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑے پہنائیں اور ٹھنڈے پانی، مشروبات اور آئس کریم سے دور رکھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy