واقعہ کربلا جبر اور ظلم کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے وائس چیئرمین بلدیہ اوکاڑہ شیخ لیاقت علی

Published on September 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چیئرمین بلدیہ شیخ لیاقت علی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا جبر اور ظلم کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسینؑ نے لازوال قربانی دے کر اسلام کی آبیاری کی،ہمیں بھی انکی تعلیمات پر عمل پیراہو کر اسے فروغ دینا ہوگا۔ حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی خبر رساں نیوز ایجنسی یو این پی اوکاڑا کے بیورو چیف ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس مو قع پر سہیل اشرف،محمد شاہد،حاجی عمر فاروق،ملک عابد و دیگر سیاسی و سماجی رہنما موجود تھے شیخ لیاقت علی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے اسلام کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر کے یذیدیت کو ختم کر دیا ہے،دین اسلا م کی سربلندی کی خاطرنواسہ رسول ? نے کربلا میں پرچم حق بلند کیاانہوں نے مزیدکہا کہ ایام محرم ہمیں رواداری اوربرداشت کاسبق دیتا ہے۔ طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا حضرت سیدنا امام حسینؑ کی سنت ہے ، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ نے قربانی دے کر ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes