39 بیویوں اور 94 بچوں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا خاندان

Published on October 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 559)      No Comments


نئی دلی  (یواین پی) بھارتی شہر میزورام میں رہائش پذیر زیونا کی 39 بیویاں اور 94 بچے ہیں اور یہ دنیا کا سب سے بڑا خاندان ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا خاندان بھارت میں مقیم مزے سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور خاندان کے تمام افراد مل جل کر ایک بڑے گھر میں رہتے ہیں۔
خاندان کے سربراہ ذیونا کا کہنا ہے کہ ان کی تمام بیویاں شادی کی پیشکش خود لے کر ان کے پاس آئیں جسے زیونا رد نہیں کرسکے اور یوں ان کا خاندان بڑھتا گیا۔
زیونا کے گھر کی خواتین گھر کے کام مل جل کر کرتی ہیں ، کھانا بناتی ہیں اور صفائی ستھرائی کے علاوہ گھر کے چھوٹے بچوں کو بھی سنبھالتی ہیں۔
جب کہ گھر کے مرد حضرات لکڑی کا فرنیچر تیار کر کے فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیونا کےخاندان کی گزار اوقات ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes