بختاور بھٹو بھی نوکیا 3310 کی مداح نکلیں

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 652)      No Comments

33لاہور(یو این پی) نوکیا 3310 کا شمار دنیا کے مقبول ترین موبائلز میں ہوتا ہے۔ ایک نسل اس پائیدار فون کی مداح رہی ہے۔ تاہم اس کو بنانے والی کمپنی نے بعض وجوہات کی وجہ سے اس کی مینوفیکچرنگ کو بند کر دیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 2005ء تک اس فون کے تقریباً 13 کروڑ یونٹس فروخت ہو چکے تھے جو ایک ریکارڈ ہے۔ موبائل صارفین اس فون کی پائیداری اور زیادہ بیٹری ٹائم کی وجہ سے بہت پسند کرتے تھے۔خبریں ہیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی نوکیا 3310 کی بہت بڑی مداح ہیں، اس لیے انہوں نے اپنے آئی فون پر نوکیا 3310 کا کور چڑھایا ہوا ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کی ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو اور دیگر خواتین کے ساتھ اپنے موبائل فون سے سیلفی بنا رہی ہیں لیکن اس پر نوکیا 3310 کا کور چڑھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ تصویر دیکھی تو بہت محظوظ ہوئے۔ بعض صارفین نے اس پر تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کا فون پہلی مرتبہ دیکھا لیکن اس کا کور بہت کنفیوزنگ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes