آرمی چیف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لئے دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جمعہ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ کاکول اکیڈمی پہنچنے پر کمانڈنٹ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے اور کیڈٹس کی تربیت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکیڈمی کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے، ملک میں دیرپا امن کے قیام کے لئے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes