مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

سرینگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں آج ایک بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلاکر خود کشی کرلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پولیس افسر نے کہا کہ خود کشی کرنے والے فوجی کی شناخت نریندر کے طور پر ہوئی ہے جو بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے بنگلور کا رہنا والا تھا۔ اس واقعے سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007ء سے خود کشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہل کاروں کی تعداد 388 ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes