رائے ونڈ 50 کروڑ سے تیار واٹر سپلائی پروجیکٹ تباہ

Published on October 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

لاہور (یواین پی)  پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے رائے ونڈ کے شہریوں کے لیے 50 کروڑ کی کثیر لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی پراجیکٹ مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ واٹر سپلائی سکیم کی کروڑوں روپے سے بننے والی پانی کی ٹینکیاں چل نہ سکیں ۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی مجرمانہ غفلت سے رائے ونڈ کی آبادی کے دو لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ رائے ونڈ شہر میں واٹر سپلائی کے انتہائی غیر معیاری منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں آ سکا۔ سرکاری نلوں میں پانی کے ساتھ غلاظت کے ذرات آتے ہیں جس کے باعث شہری اس پانی سے وضو تک نہیں کر پاتے ،مجبوراً نہری پانی فروخت کرنے والے رکشوں سے 30 روپے فی کین پانی خریدنے پر مجبور ہیں جب کہ غریب عوام کھارا زمینی پانی پینے سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کثیر لاگت سے تیار ہونے والی واٹر سپلائی سکیم کے باوجود رائے ونڈ کے شہری صاف پانی سے محروم ہیں اس لیے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题