کیپٹن صفدر کا بیان اشتعال انگیزی ہے، شاہد خاقان عباسی

Published on October 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور مجھے کپیٹن صفدر کے بیان سے اتفاق نہیں کیونکہ اُن کا بیان اشتعال انگیز اور بے مقصد ہے اس طرح کے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ کیپٹن صفدر سے اُن کے بیان پر بازپرس کروں اور اُس کے سیاق و سباق پوچھوں، بحیثیت داماد کپیٹن صفدر پر وہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت پاناما یا کسی بھی مقدمے سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی اُسے تسلیم کریں گے، حسن نواز اور حسین نواز نے اپنی مرضی سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تاہم اگر ضرورت پڑٰ تو انٹرپول کو خط لکھ دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلہ آنے تک اسحاق ڈار کو عہدے پر رہنے کا حق ہے، اگر وزیر خزانہ کام نہیں کررہے ہوتے تو انہیں کابینہ سے باہر نکال دیتا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شیخ رشید کو نہیں جانتا یہ اُن کی بدقسمتی ہے، مجھ پر ایسے لوگ الزامات لگا رہے ہیں جن کے اپنے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دعویٰ کرتا ہوں کہ سیاست میں آنے سے قبل اثاثے زیادہ تھے، ایل این جی معاہدہ قطری حکومت کی شرط کے مطابق خفیہ رکھنا لازم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی ناکامی کا اعتراف کرتا ہوں کیونکہ قومی ائیرلائن کو خسارے سے باہر لانے کا حل صرف نجکاری ہے مگر اس ضمن میں کچھ لوگ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme