داکارہ ماہ نور کا سازشی بے نقاب کرنے کا دعویٰ

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 647)      No Comments

داکارہ ماہ نور کا سازشی بے نقاب کرنے کا دعویٰ
گوجرانوالہ میں میں نے ڈرامہ چار ماہ پہلے کیا لیکن پابندی مجھ پر اب لگائی جارہی ہے :ماہ نور
لاہور (یواین پی)داکارہ ماہ نور کا سازشی بے نقاب کرنے کا دعویٰ،فلم ،ٹی وی اوراسٹیج کی معروف اداکارہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں مجھے ایک سازش کے تحت بین کیا گیا ہے ،لیکن یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ گوجرانوالہ میں میں نے ڈرامہ چار ماہ پہلے کیا لیکن پابندی مجھ پر اب لگائی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب کچھ میری مقبولیت سے خائف ہو کر کیا جارہا ہے اور اس سازش کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں انہیں بہت جلد بے نقاب کرونگی۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ میں پابندی لگانے والوں سے سوال کرتی ہوں کہ اگر میں نے اس وقت کوئی غیر اخلاقی کام کیا تھا تو مجھے اس وقت بین کیو ں نہیں کیا گیا اور اب چار ماہ بعد پابندی کیو ں لگائی گئی ،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے یہ سب ذاتی عداوت کی بنا پر کیا ہیں جنہیں جلد سامنے لاؤنگی اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی بھی کرونگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题