شعیب ملک اپنی عمدہ اننگز سے حوصلہ پانے میں کامیاب

Published on October 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

دبئی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے مرد میدان بیٹسمین شعیب ملک سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں اپنی 61 بالز پر81 رنز کی اننگز سے حوصلہ پانے میں کامیاب ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ درمیانی اوورز میں سری لنکن بالرز نے عمدہ بالنگ کی لیکن اسٹرائیک کی تبدیلی اہم ثابت ہوئی کیونکہ سنگل اور ڈبل نہیں رک سکے البتہ امید تھی کہ قدم جمانے کے بعد وہ اختتام تک تیزی سے رنز بنا کر ازالہ کرلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اننگز نے انہیں کافی حوصلہ دیا لیکن پاکستانی بالرز کی کارکردگی بھی بہت اچھی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑی کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ مشکل حالات میں اپنا کردار نبھائیں اور انہوں نے ایسا کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا دباؤ بھی محسوس نہیں کیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes