محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

Published on October 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

لاہور(یو این پی) سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں باؤلنگ کے دوران ایک مرتبہ پھر پاکستان کے سپنر محمد حفیط کا مشکوک ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک قرار دیا ہے۔محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل بھی دو بار مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔ د رہے 17 نومبر 2016 کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے والے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن اس سے قبل پہلی مرتبہ 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران چیلینج کیا گیا تھا تاہم باولنگ ایکشن میں معمولی تبدیلی کے بعد وہ دوبارہ باؤلنگ کرنے لگے تھے، دوسری مرتبہ پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف 2015ء میں رپورٹ ہوا جسے انہوں نے 17 نومبر 2016ء میں کلیئر کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy