ن لیگ چاریا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شوکت بسرا

Published on October 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments


اسلام آباد :(یواین پی) پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ بہت جلد چار یا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، تیس دسمبرتک ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوجائے گا، سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شوکت بسرا نے کہا کہ ذوالفقارکھوسہ کےساتھ 40 سے50ایم پی اے ہیں اور جلد ہی ن لیگ کادھڑن تختہ ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عدالتوں کامذاق اور قانون کاتمسخر اڑایا جارہا ہے۔ملزمان پورے پروٹوکول کےساتھ عدالتوں میں پیش ہوتےہیں، ملزمہ شہزادی بی بی مریم نوازعدالتوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنے لیکن ہم کبھی عدالتوں سےنہیں لڑے، ہم تختہ دار پر لٹکے مگر افواج پاکستان کےخلاف عالمی سازش کاحصہ نہیں بنے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے، اس واقعے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صوبےمیں کارکردگی کاپول کھل گیا، شہبازشریف کام نہیں صرف شوبازیاں کرتےہیں۔شوکت بسرا نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، نوازشریف اور بانی ایم کیوایم کا ایجنڈا ایک ہے، شہبازشریف ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس میں مرکزی ملزم ہے، اب مائنس شریف ہوگا، یہ لوگ اللہ کی گرفت میں آئےہیں، ن لیگ میں مشاورت ہورہی ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلیاں توڑدیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy