سی پیک ملک و قوم کے سنہرے مستقبل کی نوید ہے ،سید فخر امام

Published on October 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments


عبدالحکیم (یو این پی )سابق سپیکر قومی اسمبلی سینئر سیاست دان سید فخر امام نے کہا ہے کہ سی پیک جیسا عظیم منصوبہ پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے ، یہ منصوبہ ملک و قوم کے سنہرے مستقبل کی نوید ہے ،اقتصادی حالات بہتر ہوں گے تولوگوں کو روزگار ملے گا اور ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعتکارملک ریا ض احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کسان کی ترقی سے مشروط ہے ،حکومت گندم کی طر ح دیگر فصلو ں کی بھی امدادی قیمت مقر ر کرے فصلو ں کی امدادی قیمت مقر ر ہونے سے زراعت کی ترقی اورخود کفالت میں مد د ملے گی کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا اور ہر فردمالی طور پر مستحکم ہو جائے گا،اس وقت حکومت پاکستان صرف ایک فصل گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرتی ہے جبکہ اس کے مد مقابل انڈیا میں پانچ فصلو ں کی سپورٹ پرائس مقرر کی جاتی ہے گندم کی فصل میں پاکستان نہ صر ف خود کفیل ہے بلکہ اسے ایکسپورٹ بھی کرتا ہے حکومت پاکستان اگر دیگر چار فصلو ں گنا ،کپاس ،دھان اور مکئی کی بھی امدادی قیمت مقرر کر دے تو زراعت کی ترقی اور خود کفالت میں مدد ملے گی کسان ترقی کرے گا توملک پاکستان کا ہر فر د کاروبار اور مالی طور پر مستحکم ہو جائے گا ،فخر امام نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے میدان میں حکومت وقت نے بہت سارے وسائل صرف کر رکھے ہیں تاہم دیگر ترقی یافتہ ممالک سے موازنہ کرنے کیلئے ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں 6سو بنیادی مراکز صحت موجود ہیں مگر یہا ں عام آدمی کی ضروریات کو پورا نہیں کیا جاتا ،لوگ صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme