پیپلز پارٹی نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گر گئی

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


فیصل آباد(یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کا اجلاس، مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی، لیگی رہنما شہباز لونا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ آصف علی زرداری کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ ہم عوام کی سیاست کرتے ہیں۔ منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ انتخابات میں ہمارے ہاتھ بندھے تھے۔ مجھے ایوان صدر سے نہیں نکلنے دیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب وہ خود انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔ بلاول بھٹو بھی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، ہر حلقے میں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا سوچنے والے ذہن سے نکال دیں کہ اس بار مینڈنٹ چوری کر سکیں گے۔ نواز شریف نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔ زرعی اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو نواز شریف نے کہیں نہیں چھوڑا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes