نیشنل جونیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ فاٹا نے 10پوائنٹس حاصل کر کے چیئرمین پی او ایف ٹرافی اپنے نام کر لی

Published on December 31, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 771)      No Comments

\"OLYMPUS
ٹیکسلا ( یو این پی رپورٹ / ڈاکٹر سید صابر علی سے)پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اور باسکٹ بال فیڈریشن کے تعاون سے پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ نیشنل جونیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ فاٹا نے 10پوائنٹس حاصل کر کے چیئرمین پی او ایف ٹرافی اپنے نام کر لی۔ خیبر پختونخواہ نے دوسری، پنجاب نے تیسری اور پی او ایف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ خیبر پختونخواہ کے کلیم اللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس سلسلے میں اختتامی تقریب پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈکے زیر انتظام سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود، ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈتھے۔ انہوں نے جیتنے والوں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فاٹا کی ٹیم کے لیے 30ہزار روپے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے لیے 20ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پنجاب کی ٹیم کے لیے 10ہزار روپے کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ مہمان خصوصی کی پی او ایف سپورٹس کمپلیکس آمد پر محمد افضل صدر پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ اور کرنل (ر) انعام اللہ خان نائب صدر پی او ایف بورڈ سپورٹس کنٹرول بورڈ نے استقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف ملک کی دفاع کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ ٹریننگ کیمپس اور ٹورنامنٹ کے لیے پی او ایف کے گراؤنڈ اور وسائل تمام کھیلوں کے لیے مہیا کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کم ترقی یافتہ اور محدود وسائل کا حامل علاقہ ہے مگر فاٹا کی ٹیم کا چیمپیئن شپ جیتنا ایک امید افزا بات ہے ۔ صدر کنٹرول بورڈ نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ چیئرمین پی او ایف بورڈ کی ہدایات کے مطابق سپورٹس کنٹرول بورڈ مختلف کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کر ارہا ہے۔ جونیئر باسکٹ بال چیمپیئن شپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پورے ملک سے نوجوان کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع ملا اور اس طرح انہوں نے مثالی ڈسپلن کے ساتھ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کھیلوں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کرنل (ر) نسیم بٹ سیکرٹری باسکٹ بال فیڈریشن ، نعیم شیخ خزانچی اور عمران بشیر ایسوسی ایٹ جنرل سیکرٹری باسکٹ بال فیڈریشن بھی موجود تھے جبکہ پی او یف کے اعلیٰ افسران سمیت فوجی افسران موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog