خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے حملے کی کوشش ناکام ،جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

دہشتگردوں نے زخہ خیل بازار میں امن لشکر کے مورچوں کو نشانہ بنایا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار،علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن ،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
لنڈی کوتل/پشاور(یو این پی ) خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے حملے کی کوشش ناکام ،جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ،دہشتگردوں نے زخہ خیل بازار میں امن لشکر کے مورچوں کو نشانہ بنایا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار،علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن ،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔یوا ین پی کے مطابق اتوار کی صبح خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں سرحد پارسے امن لشکرکے مورچوں پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں متعدد حملہ آور زخمی بھی ہوئے تاہم امن لشکر کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگرساتھی افغانستان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔یاد رہے کہ خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔خیبر ایجنسی میں گذشتہ 2 برس میں 2 آپریشن خیبر-ون اور خیبر-ٹو کیے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون 2014 سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال 28 جنوری کو افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔ اپریل 2016 میں سیکیورٹی فورسز نے طورخم سرحد کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، جس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题