اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیار کرلی

Published on October 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی گئی۔اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیار کرلی، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے پیٹرول 2 روپے 49 پیسےاور مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 19 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کی جانب سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل (منگل کی شام) کیا جائے گا جبکہ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس پر حکومت نے 4 روپے فی لیٹر تک قیمتیں بڑھادی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme