ٹماٹر کی قیمت میں 30، پیاز کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

Published on November 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments


کراچی(یو این پی) شہر قائد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے۔ سندھ سے سپلائی کم ہونے سے فی کلو ٹماٹر مرغی سے بھی مہنگا ہو گیا۔ شہر میں زندہ مرغی 130 روپے کلو جبکہ ٹماٹر 150 روپے کلو ہو چکا ہے جسکی وجہ سے صارفین کے لئے اس کا حصول مشکل تر ہو گیا ہے۔دکاندار کہتے ہیں کہ ایران سے ٹماٹر کی درآمد ختم ہونے اور نئی فصل کی آمد میں تاخیر سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رہی سہی کسر پیاز نے پوری کر دی جو کہ 10 روپے کے اضافے سے 80 روپے کلو ہو گئی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام کو آئے روز مہنگائی کا عذاب بھگتنا پڑتا ہے۔ حکومت اپنے مسائل کی بجائے عوام کی فلاح کے لئے کام کرے تو عوام کی مشکلات میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes