ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی بلکہ ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،نوازشریف

Published on November 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاﺅس مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاجس میں راجہ ظفرالحق،مشاہد اللہ،چودھری تنویر،پرویزرشید،سعدرفیق،زاہدحامد،انوشہ رحمان ، طارق فضل چودھری،طلال چودھری،امیرمقام شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اس کے علاوہ نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزاوراحتساب عدالت میں پیشی پربات چیت ہوئی،پارٹی رہنماو¿ں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر نوازشریف کاپارٹی رہنماﺅں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکوآپ کی دعاو¿ں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کرےں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،نوازشریف کا کہناتھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کیلئے ہی آیا ہوں،مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes