سموگ روگ بن گئی، آمد و رفت متاثر، بیماریاں پھیلنے لگیں

Published on November 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments


لاہور(یو این پی) پنجاب میں سموگ روگ بن گئی۔ دھند اور دھوئیں کے مرکب نے شہریوں کا سکھ چھین لیا۔ حد نگاہ کم ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی تو گلے اور آنکھوں کی بیماریاں بھی پھیلنے لگیں۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری سموگ سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں اور چشمے کا استعمال کیا جائے۔کچرا مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بجائے جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہوا، عوام اور حکام کی غفلت انسانی زندگی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی ماحول آلودہ ہوا۔دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو موذی امراض سے بچنے کیلئے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا، صورتحال جلد بہتر ہوتی دکھائی نہیں دیتی، سموگ کے باعث حکومتی ادارے بے بس اور لاچار ہیں اور ہر ایک کو بارش کا انتظار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes