پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مسلسل گندا کھیل کھیل رہی ہیں،سعد رفیق

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments


لاہور(یوا ین پی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی مسلسل گندا کھیل کھیل رہی ہیں۔پیر کوسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی ماحول کو آلودہ کرنے کے لیے سیاسی اسموگ پیدا کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے اور نئی حلقہ بندیوں کے لیے مل کر ترمیم کرنا ہوگی لہذا آئینی ترمیم کے لیے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو بدنام کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور پیپلزپار ٹی مسلسل خراب کردار اداکررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes