کراچی: شادمان ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments


کراچی(یو این پی) شہر قائد کی سر زمین ملک اور سماج دشمن عناصر پر تنگ کر دی گئی، رینجرز نے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور مخلتف افراد کی جانچ پڑتال کی گئی اور مخصوص عمارتوں کی تلاشی لی۔ رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا اور سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی۔ غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مقتول کی شناخت نوید اختر کے نام سے کر لی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog