کیوں نکالا والوں کو اب بتانا چاہیئے کہ قومی خزانہ کیوں لوٹا ؟ طاہرالقادری

Published on November 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

لاہور(یو این پی) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے شریف خاندان کے تمام چور بازاری کو طشت ازبام کردیا ہے جس کے بعد انہیں عدالت کے خلاف مہم چلانے پر معافی مانگنی چاہیئے.علامہ طاہر القادری سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پیپرز کا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے پر تبصرہ کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے اور تمام مبہم سوالات کے ٹھوس جوابات ملنے کے بعد اب کیوں نکالا کی گردان کرنے والے جواب دیں کہ قومی خزانہ کیوں لوٹا؟انہوں نے کہا کہ قوم ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سامنے جھوٹ بولنے اور جعلی دستاویزات جمع کرانے والوں کواعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت آمیز مہم جوئی کرنے پرشرم آنی چاہیے اور اپنے اس رویئے کی قوم و عدلیہ سے معافی مانگنی چاہیئے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题