موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ، دھند اور سموگ میں کمی ، آج اور کل بھی بادل برسیں گے: محکمہ موسمیات

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 1,733)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک بھر میں منگل کے روز ہونے والی بارش کے باعث دھند اور سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں دھند مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بدھ کی صبح دھند کے آثار نظر نہیں آئے۔ دوسری جانب اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ کے روز) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی جس کے باعث شہری علاقوں میں چھائی ہوئی اسموگ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائے گی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، گوجرنوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
منگل کے روز ملک بھر میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دھند اور سموگ میں کمی آئی ہے۔ آج (بدھ کو ) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند نہیں تھی بورے والا اور گردو نواح میں‌صبح کے وقت شدید دھند تھی جبکہ سموگ کی شدت میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔اسلام آباد میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سرگودھا ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، ڈی آئی خان،سکھر لاڑکانہ، کوئٹہ، قلات، ژوب ، سبی ڈویژن اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے ژوب میں 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ بارکھان میں 8 اور کوئٹہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے علاقوں میں سب سے زیادہ بارش لیہ میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بھکر میں 15، ڈی جی خان 12، کوٹ ادو 11، خان پور9، شورکوٹ ، چکوال ، نورپورتھل 8 اور جھنگ میں7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 7 ،ملتان، کامرہ ، منڈی بہاﺅالدین 6، منگلا ، 4، بہاولپور، قصور، مری، سرگودھا 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ، روہڑی، جوہر آباد، گوجرانوالہ 2 اور لاہور میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش رسالپور میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ ڈی ائی خان 14، بنوں ، چراٹ5، اور کوہاٹ میں 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کشمیر کے شہر کوٹلی میں 3، سندھ کے شہر جیکب آباد میں6، موہنجوداڑو 4، لاڑکانہ 3، روہڑی اور سکھر میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes