لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے بزرگ خاتون کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Published on November 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے خاتون کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرادیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی گولہ باری سے 75 سالہ محمودہ بیگم کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس کی یہ اشتعال انگیزیاں پورے خطہ کے امن کے لئے نقصان دہ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے چڑی کوٹ سیکٹر میں 75 سالہ پاکستانی شہری محمودہ بیگم شہید ہوگئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy