پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش، سموگ میں مزید کمی ، سردی کی شدت میں اضافہ

Published on November 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 759)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے اکثر علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے سموگ میں مزید کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں شدید بارش سے خشک سردی کا خاتمہ ہوگیا جس کی وجہ سے بیماریوں بالخصوص بچوں میں گلے اور سینے کی بیماریوں کی شدت میں کمی آئے گی۔ شہریوں نے آج (جمعرات کو) ہونے والی بارش پر خوشی کا اظہار کیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بارش کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے پھیلی آلودہ دھند سے جان چھوٹے گی جبکہ بیماریاں بھی دھل جائیں گی۔بارش ہو اور زندہ دلانِ لاہور اس کا لطف نہ اٹھائیں، ایسا ممکن نہیں ہے، بارش ہوتے ہی شہریوں نے کھانے پینے کی دکانوں کا رخ کرلیا جہاں وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ مزے مزے کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مچھلی کی دکانوں پر عام طور پر شام کے اوقات میں رش ہوتا ہے لیکن بارش کی وجہ سے ابھی سے ہی مچھلی فروشوں کی دکانوں پر روٹین سے زیادہ رش لگ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes