الفلاح تھیٹر لاہور میں ڈانسنگ کیوئین ماہ نورنے شائقین ڈرامہ کی سیٹیاں بجادیں 

Published on November 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

میرے ڈانس کے نئے اور دل کو چھو لینے والے انداز کو شائقین ڈرامہ نے خوب انجوائے کیا اداکارہ ماہ نور
لاہور(یواین پی) الفلاح تھیٹر لاہور میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’سیٹی بجے گی‘‘ میں ڈانسنگ کیوئین ماہ نورنے شائقین ڈرامہ کی سیٹیاں بجادیں تفصیل کے مطابق پروڈیوسر ارشد چوہدری کا نیا اسٹیج ڈرامہ ’’سیٹی بجے گی‘‘ الفلاح تھیٹر میں پیش کیا جا رہا ہے ڈرامہ میں اداکارہ ماہ نور کی بھر پور انٹری،شاندار پرفارمنس پہ حاضرین نے خوب داد دی یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ ماہ نور نے بتایا کہ اسٹیج ڈرامہ ’’سیٹی بجے گی‘‘ میں میرے ڈانس کے نئے اور دل کو چھو لینے والے انداز کو شائقین ڈرامہ نے خوب انجوائے کیاڈرامہ کی کاسٹ میں خوشبو،پریا خان،امیشاخان،میرب ،حور،طارق ٹیڈی،ظفری خان،افتخار ٹھاکر،آصف اقبال،سردار کمال،امانت چن ،ناصرچنیوٹی و دیگر شامل ہیں ڈرامہ کے مصنف راحیل شاہ وارثی جبکہ اسٹیج ڈرامہ ’’سیٹی بجے گی‘‘ کا مرکزی خیال و ہدایات نسیم وکی دے رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes