قبضہ مافیا کا حملہ، معمر شخص کی ٹانگیں توڑدیں ، 2 شدیدزخمی ، پولیس کارروائی سے گریزاں

Published on November 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

لاہور (کرائم رپورٹر ) پولیس کی وردی بدل گئیں ، لیکن کرتوت نہیں بدلے ، دکان پر قبضہ کرنے اور بزرگ شہری پر بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگیں توڑنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں مسلح قبضہ مافیا نے دکان پر قبضہ کرکے معمرشخص پربہیمانہ تشدد کیا اور انیٹوں ، ڈنڈوں سے حملہ کرکے اس کی ٹانگیں توڑ دیں۔ملزمان نے شہری کی جان بخشی کروانے آنے والے برادر نسبتی اور بیٹے پر بھی بدترین تشددکیا۔ 15روز گزرنے کے بعد بھی تھانہ بادامی باغ پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا۔ایک ٹانگ سے معذور ہونے والے معمر شہری ظہیر الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مورخہ 7-11-2017کورات 10بجے کے قریب مین بازار صدیقیہ کالونی میں دکان پر قبضہ کے تنازع پر جھگڑا ہوا، ملزمان محمد عامر ولد محمد یونس ، محمد یعقوب ولد محمد یونس ،وقار یونس ولد محمد یونس اور یاسر زمان ولد شاہ زمان ہمراہ 4کس نامعلوم افرادڈنڈے ، سوٹے ، اینٹیں اوراسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور آتے ہی مجھ پر حملہ کردیا، محمد عامر اور یاسر نے ڈنڈے ، سوٹوں اوراینٹوں سے حملہ کرکے میری دائیں ٹانگ توڑ دی جبکہ ملزمان وقار یونس ،محمد یعقوب ودیگر نے میری جان بخشی کروانے کیلئے آنے والے میرے برادر نسبتی عبدالحمید عرف جاوید پر حملہ کردیا اوربائیں آنکھ کے بالائی حصے پر پسٹل کے بٹ مار کر لہولہان کردیا جبکہ موقع پر پہنچنے والے اس کے بیٹے عثمان جاوید کو بھی حملہ کرکے سرپھاڑ دیا جو اسی وقوعہ کے چشم دید گواہ بھی ہیں، جس کی 15پر کال چلائی گئی لیکن پولیس ایک گھنٹے کے بعدبھی جائے وقوعہ پر نہ پہنچی ، متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان دھمکیاں دے رہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ انہیں ن لیگی رہنماؤں اور پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، مجھے اور میری اہلخانہ کو جان کا خطرہ ہے ، متاثرہ شہری نے وزیر اعلیٰ شہبازشریف ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے ، موقف جاننے کیلئے جب اے ایس آئی ارشد خان سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے فون سننے کی زحمت نہ کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy