عمران خان کل ’’حافظ آباد‘‘ میں جلسہ سے خطاب کریں گے

Published on November 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

پی پی پی کے ملک شوکت حیات اعوان کونسلروں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے
اسلام آباد (یو این پی) عمران خان کل (جمعہ کو)حافظ آباد آئیں گے پی پی پی کے ملک شوکت حیات اعوان کونسلروں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ صدر وسطی پنجاب علیم خان نے گرین سگنل دے دیا۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 24نومبر بروز جمعۃ المبارک اپنے ایک روزہ دورہ پر سہ پہر 5بجے میونسپل کمیٹی حافظ آباد آئیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی حافظ آباد کے سابق ضلعی صدر، ایم این اے اور ایم پی اے کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک شوکت حیات اعوان جلسہ گاہ میں عمران خان کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy