مظاہرین نے پولیس پر فائر کھول دیا، ایس ایچ او زخمی

Published on November 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

کراچی (یواین پی) اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنا مظاہرین کیخلاف انتظامیہ کے آپریشن کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں جس دوران کراچی کے علاقے میں جمع ہونے والے مظاہرین نے پولیس اور میڈیا نمائندوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں آپریشن کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے شروع ہوئے تو کچھ مظاہرین سٹار گیٹ پر بھی جمع ہو گئے۔ اس دوران پولیس اور میڈیا نمائندے بھی موقع پر پہنچے تو مظاہرین نے پولیس اور میڈیا نمائندوں پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے باعث پولیس اور میڈیا نمائندے زمین پر لیٹ گئے جبکہ ایس ایچ و میمن گوٹھ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes