راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

Published on November 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ کے سیمی فائنل گیارہ نومبر کو شیڈول تھے جو دھرنے اور سیاسی کشیدگی کے باعث ملتوی ہونے والے دونوں اہم میچ آج ہوں گے۔ کامران اکمل اور احمد شہزاد کی قیادت میں اِن ایکشن دونوں لاہور کی ٹیمیں گیارہ گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس اور فیصل آباد کا جوڑ پڑے گا جو دن بارہ بجے شروع ہو گا۔ دوسرا سیمی فائنل لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے درمیان سہ پہر چار بجے شیڈول ہے جبکہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog